15 جولائی 2026 - 18:07
قم المقدسہ میں "احیاگر بیداری اسلامی و علمبردارِ مقاومت" سیمینار، نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کا وحدتِ امت پر زور

قم المقدسہ: دفترِ نمائندۂ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیرِ انتظام "احیاگر بیداری اسلامی و علمبردارِ مقاومت" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار قم کے بین الاقوامی غدیر کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوا، جس میں قم میں مقیم پاکستانی علماء، طلاب اور دینی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی، نمائندۂ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ رہبرِ شہید کے پاکیزہ خون نے انقلابِ اسلامی اور اس کے آفاقی پیغام کو پہلے سے کہیں زیادہ تابندہ، مؤثر اور دائمی بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ادیان اور مکاتبِ فکر کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ رہبرِ شہید کی مظلومانہ شہادت نے دنیا بھر کے بیدار ضمیروں اور انصاف پسند انسانوں کو متاثر کیا ہے اور ہر طبقے نے ان کی عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نمائندۂ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سیمینار میں شریک طلاب و فضلاء کو مخاطب کرتے ہوئے خودسازی، علمی ارتقا، فکری بالیدگی اور تنظیمی نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شیعہ معاشرے کی فکری و دینی قیادت آپ ہی کے سپرد ہوگی، اس لیے مسلسل محنت، نظم و ضبط اور منصوبہ بندی کو اپنا شعار بنائیں۔
قم المقدسہ میں "احیاگر بیداری اسلامی و علمبردارِ مقاومت" سیمینار، نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کا وحدتِ امت پر زور

انہوں نے پاکستان میں شیعہ برادری کے خلاف ہونے والی بعض سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک متنازعہ بل کو بعض سیاسی حلقوں کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود شیعہ قوم کی وحدت، بیداری اور منظم جدوجہد کے باعث قانونی حیثیت نہیں مل سکی، جو اتحاد اور مؤثر قیادت کی کامیابی کی واضح مثال ہے۔

سید ساجد علی نقوی نے امتِ مسلمہ کے اتحاد کو رہبرِ شہید کی فکر کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ تمام اسلامی مکاتبِ فکر کے احترام، باہمی ہم آہنگی اور اسلامی وحدت کے فروغ کے داعی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ شہید کی وحدت پر مبنی فکر نے پاکستان سمیت پورے خطے میں مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے زائرینِ عتبات کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی شیعہ امن و استحکام کے خواہاں ہیں، تاہم زائرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر ہر آئینی و قانونی اقدام کیا جائے گا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید کاظم رضا نقوی نے کہا کہ رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ نے انقلابِ اسلامی کی قیادت میں تاریخی کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی، نمائندۂ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان شیعہ قوم کی فکری، دینی اور سماجی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
 

قم المقدسہ میں "احیاگر بیداری اسلامی و علمبردارِ مقاومت" سیمینار، نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کا وحدتِ امت پر زور

تقریب کے اختتام پر پاکستانی شیعہ علماء کونسل کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین شبیر حسن میثمی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی نے اسلام کو عزت و سربلندی عطا کی اور آج بھی دنیا بھر کے مستضعفین کی امیدیں اسلامی جمہوریہ ایران اور انقلابِ اسلامی سے وابستہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha